بیجنگ،17اکتوبر(ایجنسی) چین نے اب تک کے سب سے طویل انسانی خلائی مہم کے تحت دو خلائی مسافروں کے ساتھ ایک جہاز لانچ کیا اور اس کے ساتھ ہی وہ سال 2022 تک اپنا مستقل خلائی سٹیشن قائم کرنے کے مقصد کے ایک قدم قریب پہنچ گیا.
چین نے خلا میں اپنے آج تک کے طویل ترین
انسانی مشن کا آغاز کر دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق یہ خلا میں آج تک کا طویل ترین چینی مشن ہے، جس دوران دو خلا باز زمین کے مدار میں سفر کرتے ہوئے ایک خلائی تجربہ گاہ میں ایک ماہ تک قیام کریں گے۔ شَین ژُو گیارہ نامی خلائی جہاز پیر سترہ اکتوبر کو صحرائے گوبی میں ایک خلائی اسٹیشن سے اپنے سفر پر روانہ ہو گیا۔ یہ خلائی مشن بیجنگ کے اُس وسیع تر خلائی پروگرام کا حصہ ہے، جس کے تحت چین 2022ء تک خلا میں اپنا ایک دیرپا خلائی اسٹیشن قائم کرنا چاہتا ہے۔